نئی دہلی، 8 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سرکاری ملازمتوں میں مراٹھوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گا۔دراصل ممبئی ہائی کورٹ نے 27 جون کو مراٹھا برادری کے لئے نوکری اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لئے ریاستی حکومت کے فیصلے پر مہر لگائی تھی۔اس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر ناگپور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔مراٹھا ایس ای بی سی کے داخلہ عمل میں ریزرویشن دینے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ریاستی حکومت نے آرڈیننس نکالا تھا، جسے ناگپور ہائی کورٹ میں ڈاکٹر سمیر دیشمکھ اور دیگر نے چیلنج کیا تھا۔یہ پٹیشن ناگپور ہائی کورٹ نے تکنیکی وجوہات سے مسترد کر دی تھی۔گزشتہ سماعت (10 جون) میں سپریم کورٹ نے میڈیکل میں مراٹھا طالب علموں کے ایڈمشن میں ریزرویشن معاملے میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی بات کہی تھی۔کورٹ نے کہا تھا کہ گزشتہ فیصل میں کسی طرح کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔اس کے پیش نظر مہاراشٹر میں ص میڈیکل سیٹوں میں داخلہ کے لئے اقتصادی طور پر کمزور طبقے لئے 10 فیصد ریزرویشن اب لاگو نہیں کیا جا سکتا۔